وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کوئی طاقت عوامی مسائل حل کرنے سے نہیں روک سکتی۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایک ماہ سے اوپر ہوگیا حلف نہ لینے کا تماشا لگایا گیا، ایک شخص نے گورنر ہاؤس میں ڈیرے لگائے اور عدالت کی حکم عدولی کی گئی جو تاریخی ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیر اعظم کا استحقاق ہے وہ صدر کو گورنر کا نام بھجوائے جس پر صدر نے احکامات جاری کرنے ہیں لیکن ڈیڑھ ماہ ہوگیا ہے گورنر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الہی نے بطور کسٹوڈین بن کر ہماری خواتین پر غنڈوں سے حملہ کروایا ، اسپیکر قائم قام گورنر بنتا ہے لیکن ہٹ دھرمی ہے کابینہ کا حلف نہیں لیاجارہا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ابھی تک میرے پاس کوئی کابینہ نہیں ہے، عوام کو کوئی عذر پیش نہیں کرنا چاہتا گورنر نہ لگانے کےلئے عمران خان کے کہنے پر آئین کی پامالی کرے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی کابینہ بھی نہیں بنائی گئی، ایک لمحہ ضائع کیے بغیر آگے بڑھوں گا لاکھ خار دار تاریں بچھائیں ، ان تاروں کو عبور کر لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی طاقت عوامی مسائل حل کرنے سے نہیں روک سکتی، آج عمران خان سیاست نہیں بلکہ اس کی آڑ میں انتشار پھیلا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان افراتفری چاہتا ہے چار سال موقع دیا خود کشی کرلوں گا آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لوں گا، ملک کو سونامی سے تباہ کر دیا ، سی پیک بارہ ہزار میگا واٹ بجلی چھوڑ کر گئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا آلو پیاز ریٹ کے لئے وزیر اعظم نہیں بنا تم نے احتساب کا نعرہ لگایا اور اے ٹی ایم ایز بھریں۔
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ آپ بہروپیے کے پیچھے نہ جائیں شعبدہ بازی جلسوں میں کررہاہے۔