
ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو سولر پینل دینے کی منظوری دے دی، پنجاب کابینہ کل سولر پینل فراہم کرنے کے منصوبے کی باضابطہ منظوری دیگی۔
سولر پینل کی قیمت کا 90 فیصد حکومت پنجاب ادا کرے گی، 10 فیصد صارف ادا کریگا۔ سولر پینل صارفین کو پانچ سال کی آسان اقساط میں فراہم کیے جائیں گے۔
موسم سرما میں سولر پینل کی قسط نسبتاً کم ہوگی، پینل صرف حکومت فراہم کریگی۔ بجلی مہنگی اور توانائی بحران کے پیش نظر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔