کن اضلاع میں انسداد پولیو مہم ملتوی

0
204

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے شہروں ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں اضلاع میں 18 دسمبر سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہونا تھا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں کچھ عرصے سے دہشت گردی کی لہر عروج پر ہے، صوبے کے کئی علاقوں بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور بنوں میں کئی دہشت گرد حملے ہوچکے ہیں۔

نومبر میں بھی سکیورٹی خدشات کے باعث مہم ملتوی کر دی گئی تھی۔

Leave a reply