کنگ خان نےمداحوں کوبڑی خوشخبری سنادی

0
129

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) بالی ووڈ کنگ خان نے اپنے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے نیا طریقہ اپنالیا ۔

بھارت میں 13 اکتوبر کو ’نیشنل سنیما ڈے‘ منایا جائے گا، اس دن کے موقع پر سپر اسٹار شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بھارتی مداحوں کے لیے خصوصی تحفے کا اعلان کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’جوان‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’صرف سینما سے محبت کرنے والوں کے لیے، میں نیشنل سنیما ڈے کے موقع پر آپ سب کے لیے ایک خاص تحفہ لایا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ 13 اکتوبر کو نیشنل سینما ڈے کے موقع پر آپ کسی بھی شہر کے کسی بھی سینما میں جا کر فلم ’’جوان‘‘ صرف 99 روپے میں دیکھ سکتے ہیں۔

یاد رہے کنگ خان کی فلم ‘جوان’ ایک ساتھ تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہو چکی ہے۔

Leave a reply