کنٹینر کے ٹائر سے 70 کلو چرس برآمد

0
217

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان سے آنے والے خالی کنٹینر کے اسپیئر وہیل سے 70 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے اہلکاروں نے بلوچستان سے کراچی آنے والے خالی کنٹینر کے اسپیئر وہیل سے 70 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

کسٹم حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے کچے علاقے دیہا مائی گڈی سے گزرنے والے ہینو ٹرالر نمبر JV 3781 کو شک کی بنیاد پر روک کر تلاشی لی گئی تو اس میں ایک خالی کنٹینر لدا ہوا تھا۔

حکام کے مطابق عملے نے ٹرک کو تفصیل سے چیک کیا اور جب ٹرک کے ٹول باکس والے حصے میں موجود اسپیئر وہیل کو چیک کیا گیا تو اس میں چرس کے 57 پیکٹ برآمد ہوئے جن کا وزن 70 کلو گرام تھا اور اس کی مالیت ایک کروڑ 5 لاکھ روپے ہے ۔

حکام نے بتایا کہ کسٹم نے برآمد شدہ چرس اور ٹریلر کو قبضے میں لے کر ٹرک پر سوار 2 افراد کو گرفتار کر لیا جن کے خلاف انسداد منشیات اور کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply