کنویں سے 3 بھائیوں کی لاشیں برآمد ، قاتل کون ؟
مانسہرہ:( ہاٹ لائن نیوز) ڈھوڈیال میں زیر تعمیر مکان کے کنویں سے 3 بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق بجنہ کے رہائشی 3 سگے بھائیوں کی لاشیں 1122 ریسکیو کے اہلکاروں نے علی الصبح کنویں سے نکالیں۔ تینوں بھائی اپنے زیر تعمیر مکان میں کام کر رہے تھے۔ گزشتہ روز جب وہ گھر واپس نہ آئے تو کنویں میں لاشیں پائی گئیں۔
حکام کے مطابق تینوں افراد کی موت کنویں میں زہریلی گیس بھرنے سے ہوئی۔ لاشوں کو نکالنے کے بعد سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جس کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔