
ہاٹ لائن نیوز : آخری انسٹاگرام اسٹوری نے جنوبی کوریا سےتعلق رکھنےوالی 24 سالہ اداکارہ کم سائی رون کی اچانک موت کے بعد ایک نئی بحث کا آغازکردیا ہے۔
کم سائی رون نے اپنی آخری انسٹاگرام اسٹوری پر پاپ گروپ ایسٹروکے ممبر مون بن کو27 ویں سالگرہ کے موقع پرمبارکباد پیش کی۔
ان کی آخری پوسٹ میں ، صرف ‘سالگرہ۔مبارک کے الفاظ درج تھے۔ اداکارہ اور مون بن کا گہرا تعلق تھا۔ ان دونوں نے ایس ایم انٹرٹینمنٹ کے تحت کام کیا اور 2015ءکی ویب سیریز ‘ٹو بی کنٹینیوڈ’ میں ایک ساتھ نمودار ہوئے۔
واضح رہے کہ مون بن نے اپریل 2023ءمیں25 سال کی عمرمیں خودکشی کرلی تھی۔