کمرہ عدالت میں آفتاب باجوہ اور اعظم نزیر تارڑ کے درمیان تلخ کلامی

0
23

ہاٹ لائن نیوز :کمرہ عدالت میں آفتاب باجوہ اور اعظم نزیر تارڑ کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی ۔

آفتاب باجوہ نے کہا کہ ہم نے مہارانی مریم نواز کیخلاف الیکشن لڑا اس لیے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جسپر اعظم نزیر تارڑ نے اعتراض کیا اور آفتاب باجوہ کے ساتھ تلخ کلامی کی ۔

ایڈوکیٹ آفتاب باجوہ کا کہنا ہے مہ آپ کون ہوتے ہیں درمیان میں بولنے والے، میں نے مہارانی کہا ہے نوکرانی نہیں کہا، آپ کو جب نوٹس نہیں ہوئے تو کیا لینے آئے ہیں ۔

عدالت نے وکلاء کی تلخ کلامی پر اظہار ناراضگی کیا اور کہا کہ اعظم نزیر تارڑ بھی وکیل ہے آپ تحمل کا مظاہرہ کریں ۔

عدالت نے آفتاب باجوہ کو درخواست پر دلائل دینے کی ہدایت کردی ۔

آفتاب باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف اس لیے مقدمہ درج کردیا گیا کہ مریم کیخلاف الیکشن کیوں لڑا ۔

آفتاب باجوہ نے عدالت میں شہزاد فاروق پر درج مقدمات کی تفصیلات پیش کردیں ، عدالت نے مقدمات متعلقہ فورم پر چیلنچ کرنے کا حکم دے دیا ۔

Leave a reply