100

کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

عدالت نے کلفٹن میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال اور دیگر ملزمان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران متعلقہ جج کی ریٹائرمنٹ کے بعد لنک جج کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 جون تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت نمبر تین میں اہم ریفرنسز زیر سماعت ہیں، لیکن گزشتہ کئی ماہ سے جج کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کی جارہی ہیں۔

احتساب عدالت نمبر تین میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا بھی ریفرنس زیر سماعت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں