کشمیرکے معاملے کومشاورت سے ہی آگے بڑھا سکتے ہیں، قمر زمان کائرہ 80

کشمیرکے معاملے کومشاورت سے ہی آگے بڑھا سکتے ہیں، قمر زمان کائرہ

قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ کشمیرکے معاملے کومشاورت سے ہی آگے بڑھا سکتے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے آمور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے جوعہد1947میں کیا وہ آج بھی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، بھارتی فوج پیلٹ گنزکا استعمال کررہی ہے، جبکہ مودی حکومت نے کشمیرکی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں