ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت پیرس اولمپکس 2024 سے باہر ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق کشمالہ طلعت 25 میٹر پسٹل شوٹنگ مقابلے میں فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکیں جس کی وجہ سے وہ ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔
شوٹنگ مقابلے میں 40 شوٹرز میں کشمالہ طلعت 22 ویں نمبر پر رہیں۔ کشمالہ طلعت نے کل 289 پوائنٹس حاصل کیے۔