کشتی کوحادثہ، 61 افرادڈوب گئے

0
103

ہاٹ لائن نیوز : لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی کے حادثے میں 61 افراد ڈوب گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 86 تارکین وطن سوار تھے جن میں سے 25 کو بچا لیا گیا۔

حادثے کے باعث کشتی میں سوار 61 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام نے ان کی تلاش شروع کر دی تاہم حکام نے تمام افراد کو مردہ قرار دے دیا ہے۔

یہ کشتی لیبیا کے شمال مغربی ساحل سے روانہ ہوئی تھی۔ کشتی پر سوار زیادہ تر افراد کا تعلق نائیجیریا، گیمبیا و دیگر افریقی ممالک سے تھا۔ کشتی میں عورتیں اور بچے سوار تھے۔

Leave a reply