کسٹم انٹیلیجنس کی بڑی کاروائی ، کروڑوں کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

1
157

حب : (ہاٹ لائن نیوز) حب میں کسٹم انٹیلیجنس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلیجنس کی طرف سے کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کرلیا گیا ہے۔

انٹیلیجنس نے ڈیزل سے بھرے دونوں ٹینکرز تحویل میں لے لئے ہیں ، کسٹم حکام نے بتایا کہ برآمد کئے جانے والے ڈیزل کی مالیت 4 کروڑ سے زیادہ ہے۔

کسٹم حکام نے مزید بتایا کہ جعلی رسیدوں کی آڑ میں یہ ڈیزل کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔

1 comment

Leave a reply