کسانوں کے قافلے لاہور کی طرف رواں دواں

0
23

ہاٹ لائن نیوز : کسان اتحاد گندم کی خریداری کے معاملے پر احتجاج کر رہا ہے۔ مرکزی چیئرمین کسان اتحاد کی قیادت میں کسانوں کا بڑا قافلہ لاہور کی جانب رواں دواں ہے۔

کسان رہنما خالد حسین باٹھ کاکہناہےکہ گندم کی خریداری شروع نہ ہونےپر کسان احتجاج کیلیے لاہور آرہےہیں۔ کسان اتحادکےتحت کسان کئی قافلوں کی شکل میں لاہور پہنچیں گے۔

خالد حسین کا کہنا ہے کہ حکومت موجودہ قیمت پر بھی گندم نہیں خرید رہی۔ کسان 2400 سے 2900 روپے فی من گندم فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ کسان پرامن احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ ہم پرامن رہیں گے۔ پاکستان کسانوں کا ہے۔ ہم کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔

خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ ہم نے پنجاب اسمبلی کے سامنے پرامن احتجاج کی کال دی ہے۔ کسانوں کو آگے نہ آنے دیا گیا تو اوکاڑہ بائی پاس، ملتان روڈ پر احتجاج کیا جائے گا۔

Leave a reply