کرینہ کپور کیلئے فلم لال سنگھ چڈھا خاص کیوں؟ 35

کرینہ کپور کیلئے فلم لال سنگھ چڈھا خاص کیوں؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے فلم لال سنگھ چڈھا کے حوالے سے بتادیا ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم لال سنگھ چڈھا کا ٹریلر کیا ہے۔ اُنہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ ایک وبائی مرض، دوسرا لاک ڈاؤن اور پھر میرے ایک بچے کی پیدائش، یہ فلم میری زندگی کی سب سے خاص فلموں میں سے ایک ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے جہانگیر بابا بھی اس فلم کا ایک حصّہ ہیں۔
اُنہوں نے لکھا کہ ادویت اور عامر کا شکریہ کہ فلم میں نہ صرف مجھے بلکہ میرے بیٹے کو بھی شامل کیا، اور یہ ایسی چیز ہے جس کی میں ہمیشہ قدر کروں گی۔ اس سے قبل عامر خان اور کرینہ کپور نے باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈز توڑنے والی فلم تھری ایڈیئٹس میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور اب 13سال بعد دوبارہ ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں