کرکٹ کے شائقین کیلئے بڑی خبر ! 65

کرکٹ کے شائقین کیلئے بڑی خبر !

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جانے والے ان میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے اور زیادہ سے زیادہ 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ ٹکٹیں ’بک می ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے‘ سمیت ایم اینڈ پی کے مخصوص آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گی، شہریوں کی سہولت کے لیے فاطمہ ٹاؤن اور کچہری چوک پر موجود موبائل وینز پر بھی ٹکٹیں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی۔
الٰہی برادرز، حنیف محمد، مشتاق احمد اور وسیم اکرم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ فضل محمود، عمران خان، جاوید میانداد اور ظہیر عباس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے جس میں این بشپ، جیف ڈوجون، بازید خان، ثنا میر اور عروج ممتاز شامل ہیں جب کہ زینب عباس بطوربراڈکاسٹ پریزینٹر ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں