کرکٹ کی تاریخ کاانتہائی انوکھا کیچ

0
140

 

ہاٹ لائن نیوز : مقامی کرکٹ میچ میں وکٹ کیپر نے اپنے انوکھے کیچ سے نہ صرف سب کو ہنسایا بلکہ حیران بھی کردیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مقامی میچ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکٹ کیپر نے کیسے انوکھا کیچ پکڑا ۔

ایک مقامی کرکٹ میچ جاری تھا جب بلے باز نے زوردار شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند بلے کے باہر کے کنارے سے ٹکرائی اور گیند وکٹ کیپر کے پاس چلی گئی۔

 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وکٹ کیپر نے گیند کو پکڑنے کی کوشش کی تو گیند غیر متوقع طور پر ان کی کمرپر چلی گئی، جس کے بعد وہ سینے کے بل لیٹ گئےاور گیند ان کی کمر پر آ کر رک گئ ، وکٹ کیپر نے اسے پکڑ لیا۔

ایک اور ساتھی اسکےقریب آیا اور اس نے ہاپنےہاتھ میں گیند اٹھالی۔ دل چسپ کیچ دیکھ کرکھلاڑی خودبھی ہنسی نہ روک سکے۔ ایساانوکھا کیچ کرکٹ کی تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملا ہے۔

Leave a reply