کرکٹ ورلڈکپ میں شامل ٹیموں کوکتنی رقم ملےگی؟
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈیا میں ہونے کرکٹ ورلڈ کپ میں جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کیلیے انعامی رقوم کا اعلان کردیا ۔
آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ 40 لاکھ ڈالر بھی دئیے جائیں گے ۔
کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر جب کہ سیمی فائنل میں ہارجانے والی 2 ٹیموں کو 8 ، 8 لاکھ ڈالرزدئیے جائیں گے۔
گروپ سٹیج پر ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی 6 ٹیمز کو 1 ، 1 لاکھ ڈالر دئیے جائیں گے جب کہ گروپ سٹیج پر میچ جیتنے والی ہر ٹیم کو 40 ،40 ہزار ڈالرز دئیے جائیں گے ۔