کرکٹ میچ پر جھگڑا ، 2 ہلاک 5 زخمی

0
120

ہاٹ لائن نیوز : پشاور کے نواحی علاقے میں کرکٹ میچ کے دوران لڑائی کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے انقلاب خٹکوپل کے قریب پیش آیا، کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کے بعد ایک طرف سے لوگ شکایت لے کر دوسرے کے گھر پہنچے تو فائرنگ کردی گئی ۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Leave a reply