بنگلا دیش: (ہاٹ لائن نیوز) بنگلادیش میں شوبز ستاروں کے درمیان کھیلی جانے والی سلیبرٹی کرکٹ لیگ کے میچ میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان جھگڑے کا واقعہ میرپور کے شاہد سہروردی انڈور اسٹیڈیم میں گروپ مرحلے کے میچ کے دوران پیش آیا، زخمی کھلاڑیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پروڈیوسر دیپانکر دیپن اور مصطفی کمال راج کی ٹیموں کے دوران کشیدگی بڑھ گئی تھی لیکن صورت حال معمول پر آگئی جس کے بعد میچ کے اختتام پر ساڑھے 11 بجے کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں پھر سے جھگڑا ہوگیا اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
اداکارہ راج رپا نے الزام عائد کیا کہ اداکار شریف فل راج اور پروڈیوسر مصطفی کمال راج نے وہاں ہاتھ اٹھائے، انہوں نے میچ میں ہونیوالے تشدد کے واقعے کے ٹرائل اور تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔
دیپانکر دیپن کی ٹیم کے کھلاڑی نائک جوئے چودھری نے مزید بتایا کہ پروڈیوسر مصطفیٰ کمال راج نے اداکار منوج پرمان کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی اور انہوں نے منتظمین پر میچ فکسنگ کا الزام بھی لگایا۔