49

کرکٹر کامران اکمل کا بکرا چور ی ہوگیا

قومی کرکٹر کامران اکمل کا عید کے لیے خریدا گیا قیمتی بکرا چوری ہوگیا ہے۔ کامران اکمل کے والد محمد اکمل نے بکرا چوری ہونے کی تصدیق کی, انہوں نے بتایا کہ عید کے لیے چھ بکرے خریدے تھے, جن کو گھر کے باہر ٹینٹ لگاکر باندھنے کا بندوبست کیا تھا, رات کو بکروں کے پاس موجود ملازم کی آنکھ لگ گئی۔ اٹھ کر دیکھا تو ایک بکرا کم تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا تو سب سے موٹا تازہ اور بہترین بکرا دو افراد موٹر سائیکل پر لے جاتے نظر آئے ۔

کامران اکمل نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ اتھارٹی کی سیکیورٹی کو بکرے چوری کا بتادیا ہے، سکیورٹی والوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ چوروں کا پتہ چلانے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں