کرکٹرکا میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

0
43

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں مقامی ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران 35 سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

جمعرات کو 35 سالہ کرکٹر عمران پٹیل بھارتی شہر پونے کے گروواری سٹیڈیم میں میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

رپورٹ کے مطابق کھلاڑی اوپنر کے طور پر بیٹنگ کے لیے آئے اور کچھ وقت پچ پر گزارنے کے بعد سینے اور بازو میں درد کی شکایت کرنے لگے۔

انہوں نے میدان میں موجود امپائرز کو معاملے سے آگاہ کیا اور انہیں میدان چھوڑنے کی اجازت دے دی گئی۔ تاہم پویلین واپس جاتے ہوئے عمران گر گئے۔ تو میدان میں موجود دیگر کھلاڑی انکی طرف آئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردےدیا۔

عمران پٹیل کے پسماندگان میں اہلیہ اور 3 بیٹیاں ہیں جبکہ سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر صرف 4 ماہ ہے۔

Leave a reply