58

کرپشن کیسز کی تفتیش کرنے والوں کی اچانک اموات پر سوالات تو اٹھتے ہیں؛ عمران خان

لاہور(ہاٹ لائن)سابق وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ شہباز شریف کیخلاف کرپشن کیسز کی تفتیش کرنے والوں کی اچانک اموات پر سوالات تو اٹھتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جب تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے مسلط کئے جانے والے امپورٹڈ کرائم منسٹر اور اسکے مجرم حواریوں کا جتھا اپنی کرپشن اور منی لانڈرنگ بچانے کیلئے مافیاز کے سے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں تو گواہان اور تفتیش کاروں کی اچانک اموات پر سوالات تو اٹھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں