کرپشن کرے کوئی اور بھرے کوئی

5
215

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ نواز شریف پاکستان نہیں آئیں گے وہ جان لیں کہ نواز شریف پاکستان آئیں گے اور وہ آ رہے ہیں۔

جاوید لطیف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے فیصلوں سے ریاست کو نقصان پہنچا ہے۔ نواز شریف پاکستان آئیں گے اور وہ آ رہے ہیں۔

سابق وزیر نے کہا ہے کہ 2013 تک بجلی نہیں تھی لیکن میاں محمد نواز شریف نے 2013 ء میں اقتدار میں آنے کے بعد وافر مقدار میں بجلی پیدا کی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا اور سستی بجلی فراہم کی، امن و امان قائم کیا، ہمیں بتایا جائے اس پاکستان کے محسن کے ساتھ دشمنوں والا سلوک کیوں کیا گیا۔ جب تک 5 کرداروں کی تفصیلات قوم کو نہیں بتائی جائیں گی تب تک کچھ ٹھیک نہیں ہوسکتا ۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پونے چار سال جنہوں نے حکومت کی انکا قصور قوم کے سامنے لے کر آئیں، 16 ماہ میں 11 جماعتوں نے جو کچھ کیا وہ بھی سامنے لے کر آئیں ، یہ کون سا طریقہ ہے کہ سارا ملبہ اٹھا کر مسلم لیگ نواز پر ڈال دیا جائے۔ یہ کیا بات ہے کہ کرپشن کرے کوئی اور بھرے کوئی۔

5 comments

Leave a reply