کروڑ پتی افراد کی تعدادمیں ریکارڈاضافہ

ہاٹ لائن نیوز : ورلڈ ویلتھ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی نے دنیا کے امیر ترین افراد کی تعداد میں مزید اضافہ کیاہے۔
کم از کم $1 ملین سرمایہ کاری کے قابل اثاثوں کے ساتھ دنیا بھر میں لوگوں کی تعداد گزشتہ سال کے دوران 5.1 فی صد بڑھ کر 22.8 ملین ہو گئی ہے۔ 1997ء میں پہلی بار اس طرح کا سالانہ سروے کرائے جانے کے بعد سے یہ سب سے زیادہ ہے۔
امریکا اس فہرست میں سرفہرست ہے۔ جاپان دوسرے اور چین چوتھے نمبر پر ہےجبکہ جرمنی بدستورتیسرےنمبر پر ہے۔