کروڑوں کی بجلی چوری پکڑی گئی

0
106

کراچی : ( ہاٹ لائن نیوز) کے الیکٹرک نے بجلی چوری کےخلاف آپریشن میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑلی ہے ، 5 ہائیڈرنٹس بجلی کے ساڑھے تین لاکھ یونٹس کی چوری میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں کے الیکٹرک کا بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے ، بجلی چوری کیخلاف آپریشن میں کروڑوں روپے کی بجلی کی چوری پکڑ لی گئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ناظم آباد میں 5 غیر قانونی ہائیڈرنس پر رینجرز کے ڈبلیو ایس بی اور کے الیکٹرک نے مشترکہ آپریشن کیا ، ہائیڈرنٹس بجلی کے ساڑھے 3 لاکھ یونٹس کی چوری کے ساتھ ساتھ پانی کی چوری میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کاٹ دیئے گئے ہیں ، رینجرز نے تمام غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار کر دئیے ہیں ۔

Leave a reply