کروڑوں روپے مالیت کی آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

0
97

ہاٹ لائن نیوز : لاہور اور فیصل آباد سے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) حکام کے مطابق آکاش مسیح اور ان کی اہلیہ عینی آکاش قطر کے شہر دوحہ جانے کے لیے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچے جہاں اسکریننگ کے دوران جوڑے کے سامان کو مشکوک قرار دیا گیا۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق کارگو کی تفصیلی تلاشی کے دوران 2.490 کلو آئس ہیروئن برآمد ہوئی، ہیروئن 1.250 اور 1.250 کلوگرام کے دو الگ الگ پیکٹوں میں رکھی گئی تھی جو تھیلوں کے خفیہ ڈبوں سے برآمد ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ اے ایس ایف کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ انداز میں منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، جبکہ ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات کے ساتھ مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی۔

اس کے علاوہ کسٹمز کلکٹریٹ نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں شارجہ سے آنے والی خاتون سے 15 موبائل فون برآمد ہوئے۔

حکام کے مطابق خاتون نے موبائل فون کے خالی ڈبے سامان میں رکھے ہوئے تھے جب کہ موبائل فون اس کے پہنے ہوئے کپڑوں میں چھپائے گئے تھے جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

Leave a reply