کرن اشفاق کی دوسری شادی کی گونج
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان عمران اشرف کی سابق اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے۔
اداکارہ کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبر شوبز کی خبروں پر گہری نظر رکھنے والے معروف بلاگر پیج نے اتوار کی سہ پہر انسٹاگرام پر دی۔
مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ کرن کی دوسری شادی لاہور کے ایک بزنس مین سے ہوئی ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کرن اشفاق نے ابھی تک اپنی دوسری شادی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔