کرم: فریقین کے درمیان آج معاہدہ ہونے کا امکان

0
45

ہاٹ لائن نیوز : ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال تاحال معمول پر نہیں آسکی۔ پاراچنارتلمن شاہراہ آج 85ویں روزبھی ہرقسم کی ٹریفک کیلیےبندہے جبکہ اپر کرم کوسپلائی معطل ہے۔

گرینڈ جرگہ آج کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط کرنیوالی جماعتوں میں سے ایک کے رہنما کئی روز سے کوہاٹ میں موجود ہیں۔

دوسری جانب مزید دو دن کی مہلت مانگنے والے پارٹی رہنما بھی آج کوہاٹ پہنچیں گے۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فریقین کے درمیان عمومی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

Leave a reply