کرسمس کی سجاوٹ کے لیے لائے گئے درخت سے الو نکل آیا

0
113

ہاٹ لائن نیوز : امریکا میں ایک خاندان اُلّو کے بچے کو دیکھ کر حیران رہ گیا جب وہ کرسمس کی سجاوٹ کے لیے خصوصی آرائشی درخت خرید کر گھر لے آیا۔

دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے جس میں گھروں میں خصوصی آرائشی درختوں کو لازمی طور پر سجایا جاتا ہے۔ تاہم امریکی ریاست کینٹکی میں ایک خاندان جو ہر سال کرسمس ٹری لانا پسند کرتا ہے، اس بار ایک چھوٹا سا ‘مہمان’ ساتھ لے آیا۔

مشیل وائٹ نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ جس کمرے میں درخت کو سجایا گیا ہے وہ مستقل استعمال میں ہے جہاں ہم اور ہمارے تین کتے ٹی وی دیکھتے ہیں جبکہ کچن بھی بنایا گیا ہے۔ اس دوران ہمیں اُلّو کا علم نہیں تھا۔

الو کو بوبی ہیز نے دریافت کیا جو قالین صاف کر رہا تھا۔ اس نے بتایا کہ جب اس نے ایک ڈیوائس کو آن کرنے کے لیے درخت میں تار لگایا تو درخت ہلکا سا ہل گیا۔ غور سے دیکھا تو الو درخت کے نچلے حصے پر بیٹھا تھا۔

الو مجھے دیکھتے ہی درخت پر مزید چڑھ گیا، ہیز نے کہا۔ جسے پکڑنے میں کئی منٹ لگے۔ تاہم پکڑے جانے کے بعد اُلّو کو گھر کے پیچھے باغ میں بحفاظت چھوڑ دیا گیا۔

Leave a reply