ہاٹ لائن نیوز: پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کے لیے کراچی کنگز نے شان مسعود کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔
اس حوالے سے کراچی کنگز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شان مسعود آئندہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن کے لیے ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ٹویٹ میں کراچی کنگز نے لکھا ‘کنگز اسکواڈ کاشاندار کپتان’۔
پچھلے ایڈیشن میں کراچی کی قیادت کرنیوالے عمادوسیم اب اسلام آباد کاحصہ ہیں۔