ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے مشہور پکوان سینٹر زاہد نہاری نے دنیا کے 100 لیجنڈری ریستورانوں کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔
کراچی کے طارق روڈ پر واقع زاہد نہاری ٹیسٹ اٹلس کی مرتب کردہ فہرست میں 89 ویں نمبر پر ہیں، جو دنیا بھر میں فوڈ ریویو کی سب سے بڑی اشاعتوں میں سے ایک ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق “زاہد نہاری” نہاری میں مہارت رکھتا ہے کیونکہ یہاں کی نہاری اپنے بھرپور ذائقوں اور نرم گوشت کے لیے مشہور ہے۔ یہ ریستوراں کراچی میں روایتی پاکستانی کھانوں کے لیے ایک اہم مقام ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ویب سائٹ کے ڈیٹابیس میں مقامی پکوان پیش کرنے والے 23,751 روایتی ریستورانوں میں سے ان 100 ریستورانوں کو ان کی لمبی عمر، صارفین کے اعتماد اور پکوان کی اہمیت کی وجہ سے شامل کیا گیا۔