کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے، راجہ اظہر 36

کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے، راجہ اظہر

راجہ اظہر نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ اظہر نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے، گرفتار اساتذہ کو فوری رہا کیا جائے، سندھ پولیس شہداء اور غازیوں کی وردی پر بدنما داغ بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار شرم کریں یہی اساتذہ انہیں پڑھاکر انسان بناتے ہیں، سندھ میں حکومت مخالف ہر مسئلے کا حل پولیس گردی کو سمجھا جاتا ہے، میں اساتذہ کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتا ہوں۔ راجہ اظہر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اگر اساتذہ کو رہا نہیں کرتی تو ہم تھانے پہنچیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں