
ہاٹ لائن نیوز : لانڈھی نمبر چار کے گھر میں سلنڈر پھٹنے سے دو خواتین اور دو بچے زخمی ہو گئے جن میں سے ایک دم توڑ گئی ہے ۔
کراچی کے علاقے لانڈھی 4 شاہی مسجد کے قریب گھر میں سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 2 خواتین اور 2 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جہاں ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 35 سالہ فائزہ کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوں کی شناخت مہک، عالیان اور سبحان کے نام سے ہوئی ہے۔