کراچی میں بیوی نے شوہر کو قتل کردیا 102

کراچی میں بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

نارتھ کراچی میں رہائش پذیرمحنت کش کو بیوی نے دیور کے ساتھ مل کرقتل کردیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی اوربیوی کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق9 جون کوسرسید تھانے کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر سیون اے گلشن توحید میں رہائش پذیرمحنت کش نعمت گل ولد موزم گل کوتشدد اورتیزدھارآلہ سے قتل کردیا گیا تھا۔
مقتول کے بھائی پشم گل نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی بھابی پروین نے بتایا کہ ان کے چھوٹےبھائی نعمت گل کوچار نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کرڈکیتی کی واردات کے دوران تشدد اورتیز دھارآلہ کی مدد سے قتل کردیا اور25 ہزار روپے اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے مقتول نعمت گل کے قتل کامقدمہ اس کے بڑے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی تھی۔

ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل شہلا قریشی کےمطابق ملزمہ پروین نے اپنے شوہر نعمت گل کودیورشاہد گل کے ہاتھوں قتل کرایا۔ ملزمہ نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیکر مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزمہ کے مقتول سے 2 بچے ہیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ ملزمہ پروین گل کئی سالوں سے اپنے دیور کو پسند کرتی تھی اورفون پر اپنے دیور سے باتیں کرتی تھی۔ تفتیش کے دوران حقائق سامنے آنے پر مقتول نعمت گل کے بھائی اور بیوی کو گرفتارکرلیا گیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں