کراچی سے پکڑے جانے والے ملزمان کا ہوشربا انکشاف

ہاٹ لائن نیوز : پولیس نے خیبرپختونخوا سے کراچی آنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سوکھن پولیس نے کے پی کے کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جو اپنی بہن کے شوہر کو قتل کرنے آئے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان عدنان اور ساجد نے بتایا کہ وہ اپنے بہنوئی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کراچی آئے تھے۔ دونوں ملزمان نےبہنوئی کو خنجرپرزہرلگا کے وار کرکے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
سوکھن پولیس کے مطابق پٹرولنگ اہلکاروں نے دونوں مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تیز دھار چاقو برآمد ہوئے، جس کے بعد شک کی بنیاد پردونوں ملزمان کو تھانے منتقل کردیاگیا۔
تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے انکشاف کیاہے کہ وہ اپنیلے بہنوئی کو قتل کرنےکیلیے خیبرپختونخوا سے کراچی آئے تھے۔
پولیس اس سلسلے میں مزید حقائق جاننے کیلیے ملزمان سے تفتیش کررہی ہے۔