کراچی سے سیالکوٹ جانے والی ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی

0
59

ہاٹ لائن نیوز : کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی ہے، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ رحیم یار خان میں فیروزہ کے نزدیک پیش آیا جس کے سبب اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے، ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا، ریلوے حکام نے کہا کہ ریلیف ٹرین آنے میں تھوڑا سا وقت لگ سکتا ہے۔

Leave a reply