101

کراچی دھماکہ، صدر مملکت کی شدید مذمت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے کراچی میں دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔واضح رہے کہ کراچی کے مصروف ترین کاروباری مرکز صدر میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کے نزدیک ہونے والے دیسی ساختہ بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا صدرکے مصروف ترین علاقے میں واقع یونائیٹڈ بیکری کے نزدیک پاکستان کوسٹ گارڈ کی گاڑی کے پاس ہوا جبکہ سی ٹی ڈی کی ٹیم بھی دھماکے کی تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پرموجود تھی۔دھماکے سے کئی گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں تباہ جب کہ متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اورزخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں