کراچی ؛جیل چورنگی پر رہائشی عمارت میں واقع سپر اسٹور میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی 32

کراچی ؛جیل چورنگی پر رہائشی عمارت میں واقع سپر اسٹور میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی

جیل چورنگی کے قریب رہائشی عمارت میں واقع سپر اسٹور کے ویئرہاؤس میں لگنے والی آگ کی شدت بڑھ گئی . اور ریسکیو حکام کے مطابق جیل چورنگی پر واقع 15 منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ اور فرسٹ فلور پر سپر اسٹور قائم ہے جبکہ اسٹور کا ویئر ہاؤس عمارت کے بیسمنٹ میں ہے
ذرائع کے مطابق آگ عمارت کے بیسمنٹ میں کپڑوں میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے.فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ دو فائر ٹینڈر کے ذریعے سپو اسٹور ے بیسمنٹ میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت اور سپر اسٹور میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے، کوئی بھی شخص زخمی یا بے ہوش نہیں ہوا ہے۔دوسری جانب پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عوام کو سپر اسٹور کی طرف جانے سے روک دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں