کاکڑاورنقوی کوبھی بلاواآگیا
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) قران پاک کا معاملہ نگران وزیراعظم نگران وزیراعلی کو عدالت نے طلب کر لیا ۔
لاہور ہائیکورٹ میں قرآن پاک کی تصیح شدہ ترجمہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،
عدالت نے 16اکتوبر کو نگران وزیراعظم کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔
عدالت کا کہنا ہے کہ 8ماہ سے وفاقی حکومت کی رپورٹ نہیں آئی جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ ہم رپورٹس جمع کروادیتے ہیں ۔
جسٹس شجاعت علی خان نے کہا کہ آپ یہاں سیر کرنے آئے ہیں کیوں رپورٹ جمع نہیں ہوئی ؟ یہ کیس نہ آپ کا ہے نہ عدالت کا یہ ہم سب کا ہے ،ہم پھر ملک کے چیف ایگزیکٹو کو بلا لیتے ہیں ، نگران وزیراعظم آکر خود جواب دیدیں ، لگتا ہے نگران وزیراعظم کے سامنے معاملہ رکھا ہی نہیں گیا ۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ ہمیں مزید مہلت دیدیں جس پر جسٹس شجاعت علی خان نے کہا کہ آپ سنجیدہ ہوتے تو ہمیں کوئی رپورٹ لازمی جمع کرواتے ، نگران وزیراعظم پیش ہوں اور اپنی پوزیشن واضح کریں ۔
عدالت نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ۔
Wow, amazing weblog structure! How lengthy have you
ever been blogging for? you make blogging glance easy. The full glance of
your website is great, let alone the content material!
You can see similar here najlepszy sklep