19

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات آئین کے تحت ہونگے، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات امن کے لیے اور آئین کے تحت ہوں گے۔
وزیراعظم ہاؤس میں پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ طے پایا ہےکہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات آئین پاکستان کے ماتحت ہوں گے اور یہ مذاکرات پارلیمنٹ کی گائیڈ لائنزکے مطابق ہوں گے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان آئے روز نئے شوشے چھوڑ رہے ہیں، نیب اصلاحات کے بعد اب 90 دن کا ریمانڈ نہیں ہوگا، 90 دن کا ریمانڈ نہ ہونےکا فائدہ اب تحریک انصاف کے لوگوں کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں