کالج بس پر فائرنگ، طالبہ کی حالت تشویش ناک

0
91

ہاٹ لائن نیوز : موٹرسائیکل سواروں نے کالج کی بس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 طالبات زخمی ہوگئیں۔

صوبائی دارالحکومت کے علاقے موہلنوال کے قریب ملتان روڈ پر نجی کالج کی بس پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی ، جس سے دو طالبات زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق نجی کالج کے بچے کشمیر کی سیر پر جارہے تھے کہ موہلنوال کے قریب نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی، جس میں عائشہ اور نمرہ نامی کالج کی دو طالبات زخمی ہوگئیں، جنہیں لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی طالبہ عائشہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور وہ جنرل اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے۔ سندر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave a reply