کاغذات نامزدگی مسترد کیوں ہوئے ؟

0
145

ہاٹ لائن نیوز : ایپلیٹ ٹربیونل میں پی پی121 کے امیدوار افتخار علی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی ۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے نوٹسز کرتے ہوئے 5 جنوری کو جواب طلب کر دیا۔

امیدوار افتخار علی نے ایڈوکیٹ سید اعجاز حسین کی وساطت سے اپیل دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کلعدم قرار دے ، ایپلیٹ ٹربیونل کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply