33

کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں۔‌حمزہ شہباز شریف سے کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین خالد حسین باٹھ کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی جس میں کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے سرگرم ہوگئے، انہوں نے کاشتکاروں اور حکومتی حکام پر مشتمل مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت دی۔
ذرائع کے مطابق ورکنگ گروپ مشاورت سے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز مرتب کرے گا اور حتمی تجاویز منظوری کے لئے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو پیش کی جائیں گی۔‌حمزہ شہباز نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کی مشکلات کا پورا ادراک ہے، ورکنگ گروپ کی سفارشات کی روشنی میں کسانوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں