ہاٹ لائن نیوز : گلبرگ کیفے پیالہ کے سامنے تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گجر نالے میں جاگری۔
تفصیلات کے مطابق تیموریہ کے علاقے گلبرگ کیفے پیالہ کے سامنے تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گجر نالے میں جاگری۔ گاڑی گرتے ہی کیفے پیالہ پر بیٹھے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈرائیور کو فوراً گاڑی سے باہر نکلا۔
عینی شاہدین کے مطابق کار کو ایک نوجوان لڑکا چلا رہا تھا جسے معمولی چوٹیں آئیں، واقعے کی اطلاع 15 کو دی گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرین منگوائی اور اس کی مدد سے کار کو گجر نالے سے باہر نکالا۔
موقع پر موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ گجر نالے پر کوئی حفاظتی دیوار نہیں ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں اور ان حادثات میں متعدد موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔