کاروباری شخصیت کے نجی پلازہ سے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

0
149

راولپنڈی: ( ہاٹ لائن نیوز) راولپنڈی میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے مقامی پلازہ میں قائم ایک کاروباری شخصیت کے نجی بینک پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کے ڈالرز اور دیگر غیر ملکی کرنسی برآمد کرلیے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی مری روڈ پر واقع ایک نجی پلازہ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مارا ، چھاپے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے یورو ، ڈالر اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کاروباری شخصیت نے مقامی پلازے میں ایک نجی بینک قائم کر رکھا ہے ، پلازہ سے ڈیجیٹل سیف کی بڑی تعداد بھی برآمد ہوئی ہے ۔

اس سلسلے میں ایف آئی اے نے دیگر اداروں سے مدد طلب کرلی ہے ۔

Leave a reply