کائنات کی سب سے وسیع اور حیران کن دریافت

0
34

لندن: ( ہاٹ لائن نیوز) ہبل کی مدد سے حاصل شدہ ڈیٹا اور تصاویرکا جائزہ لینے کے بعد بین الاقوامی ماہرین فلکیات نے پہلی بار اس کائنات میں ایک ایسی بلبلہ نما ساخت دریافت کی ہے جو وسیع کہکشاؤں پر مبنی ہے اور اس بلبلہ نما ساخت کی غیرمعمولی وسعت کا اندازہ ایک ارب نوری سال لگایا گیا ہے۔

یہ بلبلہ نما ساخت ہماری اپنی ملکی وے کہکشاؤں سے 10 ہزار گنا زیادہ بڑا ہے اور ہماری کہکشاں سے 82 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ عظیم بلبلہ بگ بینگ کے فوری بعد پیدا ہوا ہوگا اور یوں یہ قدیم کائنات کو سمجھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ اسی بنا پر ماہرین نے اس دریافت کو کائناتی رکاز کہا ہے۔

اس کائناتی مظہر سے ایک طرف تو خود سائنسدان بھی انگشت بدنداں ہیں جب کہ دوسری جانب اس بلبے کا مطالعہ کئی دلچسپ انکشافات میں اضافہ کر رہا ہے جو نئی تحقیق کی راہیں کھولے گا ۔

Leave a reply