ڈی چوک پہنچیں، اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی: گنڈاپور

0
76

ہاٹ لائن نیوز: 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ لوگ ڈی چوک پہنچیں، اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی ۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہر علاقے کے لوگ الگ الگ ڈی چوک پہنچیں ، اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی، کارکنان پنجاب میں گرفتاری سے گریز کریں۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نےریجن میں اختلافات پیدا کرنے والے رہنماؤں کی سرزنش کرتے ہوئے رہنماؤں کو تنظیمی معاملات میں مداخلت سے منع کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی نے مداخلت کی تو اچھا نہیں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق رہنماؤں نے معذرت کی اور آئندہ شکایات نہ آنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave a reply