ڈی ویلئیرز کے متعلق شعیب اختر کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی 120

ڈی ویلئیرز کے متعلق شعیب اختر کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ اے بی ڈویلیئرز ان بہترین بلے بازوں میں سے ایک بن جائیں گے جو دنیائے کرکٹ پر راج کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں 2008 میں اے بی ڈی ویلیئرز سے ملا تھا جب آئی پی ایل شروع ہونے والا تھا وہیں میں نے ان سے کہا تھا کہ آپ جلد ہی جنوبی افریقہ کی کپتانی کرنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے جب بھی میں نے اس کی طرف گیند کی، مجھے لگا کہ میں اے بی ڈی ویلیئرز کو آسانی سے آؤٹ کر سکتا ہوں۔ ڈی ویلیئرز اور شعیب اختر میدان سے باہر دوست ہیں جس کا مشاہدہ ٹوئٹر کے تبادلے کے ساتھ ساتھ دونوں ٹاپ فلائٹ کرکٹرز کے درمیان ہوا۔ ڈی ویلیئرز نے شعیب اختر کی ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس میں انہوں نے شین واٹسن کو خطرناک باؤنسر کیا جس پر ڈی ویلئیرز نے کہا کہ واٹسن کواب بھی اس پر ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں