ڈیوٹی پر مامور اہلکار کو سانپ نے کاٹ لیا

0
96

ہاٹ لائن نیوز : دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیوٹی پر مامور اہلکار کو سانپ نے کاٹ لیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب ڈیوٹی پر موجود ذیشان نامی اہلکار کو سانپ نے کاٹ لیا جس کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کانسٹیبل کے ساتھ سانپ کے کاٹنے کا واقعہ نیو فائرنگ رینج کے علاقے میں پیش آیا، اہلکار کے ہاتھ کو سانپ نے کاٹ لیا۔

Leave a reply